ایران این پی ٹی معاہدے سے علیحدگی پر غور: امریکا اور اسرائیل کی جاسوسی روکنے کی کوشش

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران نے ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے عالمی معاہدے (NPT) سے علیحدگی کے امکان پر سنجیدہ غور شروع کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد خاص طور پر آئی اے ای اے (IAEA) کے معائنہ کاروں کے بھیس میں امریکا اور اسرائیل کی جاسوسی کو روکنا بتایا جا رہا ہے۔

latest urdu news

ایران کے مطابق این پی ٹی کے تحت آئی اے ای اے کو یہ یقین دلانا ہوتا ہے کہ ایران کو پر امن نیوکلیئر ٹیکنالوجی اور آلات تک رسائی حاصل ہو۔ تاہم ایران کا موقف ہے کہ امریکا اور اسرائیل مسلسل اس کی ایٹمی تنصیبات، خصوصاً بجلی گھروں پر حملے کر رہے ہیں، اور آئی اے ای اے اس پر واضح موقف اختیار نہیں کر رہا۔

پارلیمنٹ اور متعلقہ اداروں کی کارروائی

ایرانی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ سمیت دیگر متعلقہ ادارے این پی ٹی سے ایران کی دستبرداری پر غور کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کے این پی ٹی میں رہنے کا جواز ختم ہو چکا ہے۔ ایران کا موقف ہے کہ عالمی معاہدے کی موجودہ صورت حال میں اس کے لیے معاہدے کی پابندی ممکن نہیں رہی، جبکہ اس کے ایٹمی پروگرام پر غیر ملکی مداخلت جاری ہے۔

امریکا نے ایران میں فوجی اہداف حاصل کر لیے، جلد انخلا کا عندیہ

پاکستان کی ثالثی اور خطے کے چیلنجز

ایران کی این پی ٹی سے ممکنہ علیحدگی خطے میں کشیدگی میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔ پاکستان سمیت دیگر خطے کے ممالک اس صورتحال میں ثالثی اور سفارتی کوششوں کے لیے تیار ہیں، تاکہ تنازع کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکے۔ ایران کی دستبرداری سے عالمی سطح پر بھی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں، خصوصاً ایٹمی طاقتوں کے درمیان اعتماد اور نگرانی کے معاملات پر۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter