تہران: ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ "آبنائے ہرمز یقیناً دوبارہ کھلے گی، لیکن یہ آپ کے لیے نہیں؛ صرف ان لوگوں کے لیے کھلی رہے گی جو ایران کے نئے قوانین کی تعمیل کریں گے۔”
بی بی سی اردو کے مطابق عزیزی نے ایران کے 1979 کے انقلاب کے بعد کے دور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "مہمان نوازی کے 47 سال ہمیشہ کے لیے ختم ہو گئے ہیں۔ ٹرمپ نے بالآخر حکومت کی تبدیلی کا اپنا خواب پورا کر لیا، لیکن یہ تبدیلی خطے کی سمندری حکومت میں آئی ہے۔”
آبنائے ہرمز تنازع: نیٹو جنرل کی ٹرمپ پر تنقید، اتحادی حمایت کو “خطرناک فیصلہ” قرار
یاد رہے کہ ایرانی نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، قومی سلامتی کمیٹی نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے ٹول وصول کرنے کے منصوبے کی منظوری بھی دی ہے۔
