9
ایرانی میزائل حملوں کے تناظر میں متحدہ عرب امارات نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے تہران میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے اور سفارتی عملے کو واپس بلانے کا اعلان کر دیا ہے۔
اماراتی وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام قومی سلامتی اور ریاستی خودمختاری کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ تہران میں موجود سفیر اور دیگر سفارتی اہلکاروں کو بھی واپس طلب کر لیا جائے گا۔
وزارتِ خارجہ نے ایرانی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں یو اے ای کی سلامتی اور خودمختاری کے خلاف قرار دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی حفاظت اور استحکام اولین ترجیح ہے، اسی لیے سفارتی سطح پر یہ فیصلہ ناگزیر تھا۔
