جنگ بندی سے قبل ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ، 6 اسرائیلی ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کے میزائل حملے میں 6 اسرائیلی ہلاک، 10 زخمی، اسرائیل کا جوابی حملہ، ایرانی ایٹمی سائنسدان صدیقی صابر تہران میں شہید۔

تل ابیب/تہران: جنگ بندی کے باضابطہ نفاذ سے قبل ہی ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر خونریز تصادم میں بدل گئی۔ ایرانی میزائل حملوں میں اسرائیل کے مختلف حصوں میں 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے، جبکہ جوابی کارروائی میں اسرائیل نے تہران میں معروف ایرانی ایٹمی سائنسدان صدیقی صابر کو شہید کر دیا۔

latest urdu news

اسرائیلی ایمرجنسی میڈیکل سروسز کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل اسرائیل کے جنوبی علاقوں میں گرے، جن سے شدید جانی و مالی نقصان ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کئی عمارتیں منہدم ہو گئیں اور امدادی عملے نے ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالا۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ہنگامی میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ میزائل حملے دو مراحل میں کیے گئے: پہلے مرحلے میں دو اور دوسرے میں چار میزائل فائر کیے گئے۔ حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ تاحکمِ ثانی پناہ گاہوں میں ہی رہیں، کیونکہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ادارے نے تہران میں کارروائی کرتے ہوئے ایرانی ایٹمی سائنسدان صدیقی صابر کو شہید کر دیا۔ یہ حملہ فردوسی اور ولی عصر روڈز کے قریب کیا گیا۔ صدیقی صابر ایران کے حساس ایٹمی منصوبے سے وابستہ تھے اور ان پر پہلے بھی اسرائیلی موساد کی جانب سے حملے کا خدشہ ظاہر کیا جا چکا تھا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی حملوں کا سلسلہ صبح 6 بجے کے بعد رک گیا، تاہم فوجی ہائی الرٹ بدستور برقرار ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ کشیدگی کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران اور اسرائیل جنگ بندی پر متفق ہو چکے ہیں، جو اگلے 24 گھنٹوں میں مکمل طور پر نافذ ہو جائے گی۔ تاہم، جاری حملوں نے اس معاہدے کے مستقبل پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ عالمی برادری نے دونوں فریقین سے تحمل، دانشمندی اور مکمل جنگ بندی پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter