ایران میں انٹرنیٹ سروسز بحال کرنے کا اعلان، پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران میں طویل تعطل کے بعد انٹرنیٹ سروسز کی بحالی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ملک بھر میں آج سے انٹرنیٹ خدمات دوبارہ فعال کر دی گئی ہیں، جس سے شہریوں کو آن لائن رابطوں میں سہولت ملنا شروع ہو گئی ہے۔

latest urdu news

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انٹرنیٹ سروسز کی بحالی کا یہ اعلان پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے ان کے آفیشل ٹیلی گرام چینل پر کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی خدشات اور تکنیکی مسائل کے باعث انٹرنیٹ معطل کیا گیا تھا، تاہم صورتحال میں بہتری کے بعد سروسز کی بحالی ممکن بنائی گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی انٹرنیٹ مانیٹرنگ تنظیم نیٹ بلاکس نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آج صبح سے ایران میں انٹرنیٹ ٹریفک میں معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ نیٹ بلاکس کے مطابق یہ بہتری کئی گھنٹوں پر محیط شدید تعطل کے بعد سامنے آئی، جس سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ انٹرنیٹ بحالی کا عمل بتدریج شروع ہو چکا ہے۔

تاہم نیٹ بلاکس کا کہنا ہے کہ اگرچہ کنیکٹیوٹی میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے، لیکن مجموعی طور پر انٹرنیٹ رسائی اب بھی انتہائی محدود ہے۔ ادارے کے مطابق اس وقت ملک میں مجموعی انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی معمول کے صرف تقریباً 2 فیصد تک بحال ہو سکی ہے، جو مکمل بحالی کے لیے ناکافی ہے۔

ایران میں اسٹار لنک انٹرنیٹ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن

واضح رہے کہ ایران میں انٹرنیٹ بلیک آؤٹ 36 گھنٹوں سے زائد وقت تک جاری رہا تھا، جس کے باعث شہریوں، کاروباری حلقوں اور بین الاقوامی رابطوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، میسجنگ ایپس اور دیگر آن لائن سروسز بڑی حد تک معطل رہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگرچہ حکام کی جانب سے انٹرنیٹ بحالی کا اعلان ایک مثبت پیش رفت ہے، تاہم موجودہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مکمل اور مؤثر بحالی میں ابھی مزید وقت لگ سکتا ہے۔ عوام اور کاروباری حلقے اس بات کے منتظر ہیں کہ کب انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر معمول پر آئیں گی اور ڈیجیٹل سرگرمیاں بحال ہوں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter