ڈیل چاہیے تو پہلے تمیز سیکھ کر آؤ، ایرانی وزیر خارجہ کا ٹرمپ کو مشورہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دو ٹوک انداز میں مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ واقعی ایران سے معاہدہ چاہتے ہیں تو سب سے پہلے انہیں آیت اللہ خامنہ ای کے بارے میں غیر مہذب زبان ترک کرنا ہوگی۔

عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ: ’’ہم ایرانی قوم عزتِ نفس رکھتی ہے، ہم سادگی، سچائی اور آزادی پر یقین رکھتے ہیں، اور کسی کو یہ حق نہیں دیتے کہ ہماری قسمت کا فیصلہ کرے۔‘‘

latest urdu news

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ٹرمپ مذاکرات کی نیت رکھتے ہیں تو ایرانی قیادت اور عوام کے جذبات کا احترام کرنا ہوگا، کیونکہ موجودہ طرزِ گفتگو کسی بھی قسم کے بامعنی مکالمے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ: ’’ہمیں اپنے سپریم لیڈر پر فخر ہے، اور جو بھی ان کے خلاف زبان درازی کرے گا، وہ ہمارے ساتھ کسی معاہدے کی امید نہ رکھے۔‘‘

بیان کے آخر میں عراقچی نے ایک طنز کرتے ہوئے کہا کہ: ’’ہماری جوابی صلاحیت کا اندازہ دشمن کو ہو چکا ہے، یہی وجہ ہے کہ اسرائیل کے پاس بچنے کا واحد راستہ امریکا کی پناہ لینا ہی بچا ہے۔‘‘

سیاسی مبصرین کے مطابق ایران کا یہ پیغام واضح ہے: احترام کے بغیر مذاکرات ممکن نہیں۔ اگر امریکا بات چیت چاہتا ہے تو اسے طاقت کی زبان چھوڑ کر سفارتی زبان اپنانی ہوگی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter