ایران نے اسرائیل کے ایک اہم ترین جاسوس کو سزائے موت دے دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران نے اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسی "موساد” کے لیے جاسوسی کرنے کے جرم میں ایک شخص کو پھانسی دے دی۔ ایرانی عدلیہ کے سرکاری میڈیا ونگ "میزان” کے مطابق، بہمن چوبی (Bahman Choubi) نامی یہ شخص اسرائیل کے لیے کام کرنے والے ان اہم ترین جاسوسوں میں شامل تھا جنہوں نے ملکی سلامتی کے خلاف سرگرمیاں انجام دیں۔

latest urdu news

ایرانی حکام کے مطابق بہمن چوبی نے ریاستی اداروں کے ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی اور حساس ڈیٹا سینٹرز میں خلل ڈالنے کی منصوبہ بندی کا حصہ تھا۔ اس کے علاوہ اس نے الیکٹرانک آلات کی درآمد کے راستوں اور نظام سے متعلق خفیہ معلومات بھی حاصل کیں، جنہیں اسرائیل کو فراہم کیا گیا۔

یاد رہے کہ جون 2025 میں شروع ہونے والی اسرائیل-ایران جنگ کے دوران ایران میں موساد کے جاسوسوں کا ایک وسیع نیٹ ورک بے نقاب ہوا تھا۔ جنگ کے اختتام کے بعد ایرانی حکومت نے درجنوں افراد کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا، جن میں سے کئی کو سزائے موت دی گئی۔

ایران کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد قومی سلامتی کا تحفظ اور بیرونی مداخلت کے خطرات کا سدباب ہے۔ بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں نے ایران کی ان کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے، تاہم ایرانی حکام کا مؤقف ہے کہ یہ فیصلے ملکی قوانین اور عدالتی طریقۂ کار کے مطابق کیے گئے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter