ایران نے ایک بار پھر متحدہ عرب امارات میں موجود امریکی فوج کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی فوج کے ترجمان کے مطابق اس حملے میں 25 امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں، تاہم اس حوالے سے آزاد ذرائع سے تصدیق سامنے نہیں آئی۔
دوسری جانب ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے امریکی صدر کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دھمکی آمیز زبان سے صورتحال کو بہتر نہیں بنایا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ شکست خوردہ فوج کی ساکھ محض بیانات سے بحال نہیں ہو سکتی۔
پاکستان یو اے ای کے ساتھ کھڑا ہے، خورفکان واقعے پر وزیراعظم کا اظہارِ تشویش
ایرانی حکام کے بیانات کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ عالمی سطح پر اس صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔
