ایران کا مسلم ممالک سے اسرائیل کے خلاف مشترکہ آپریشن روم بنانے کا مطالبہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران: ایران نے مسلم ممالک سے اسرائیل کے خلاف ایک مشترکہ آپریشن روم قائم کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ عملی اقدامات کے ذریعے اسرائیل کی جنونی حکومت کا مؤثر مقابلہ کیا جا سکے۔

ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاری جانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محض تقاریر اور اجلاسوں سے اسرائیل کی حکومت کا کوئی نقصان نہیں ہوگا، اور بغیر عملی قدم کے فلسطینیوں کے مظلوم حقوق کے لیے آواز بلند کرنا بے اثر ثابت ہوگا۔

latest urdu news

لاری جانی نے زور دیا کہ مسلمانوں کو اپنی حفاظت اور دفاع کے لیے مؤثر اور متحدہ حکمت عملی اختیار کرنی ہوگی، کیونکہ اسرائیل نہ صرف فلسطینی عوام بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔

انہوں نے مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ ایک مشترکہ آپریشن روم تشکیل دیں جو صیہونی حکومت اور اس کے حمایتیوں کے لیے پریشان کن ثابت ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ نہ صرف فلسطینی عوام کی حمایت میں ایک مثبت قدم ہوگا بلکہ مسلم ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے بھی ایک مضبوط حکمت عملی مہیا کرے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter