6
افغانستان کے مغربی صوبہ فراه میں ایرانی سرحدی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 10 افغان شہری ہلاک ہو گئے۔ ایرانی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
صوبائی پولیس کے ترجمان مولوی محمد نسیم بدری نے بتایا کہ یہ تمام افراد فراه کے رہائشی تھے اور سرحد عبور کرنے کی کوشش کے دوران ایرانی محافظوں کی فائرنگ کا شکار ہوئے۔
واقعے میں دو افراد لاپتہ ہیں، جن کے بارے میں ابھی مزید معلومات سامنے نہیں آئیں۔
ایران نے رواں سال کے آغاز سے ہزاروں افغان شہریوں کو ملک بدر کیا ہے اور غیر قانونی طور پر رہنے والوں سے کہا ہے کہ وہ ملک چھوڑ دیں۔
تاہم غربت اور روزگار کے مسائل کی وجہ سے روزانہ سیکڑوں افغان شہری ایران جانے کی کوشش کرتے ہیں، جو اکثر خطرناک ثابت ہوتی ہے۔
