ایران میں بچیوں کے اسکول پر حملے کا ذمہ دار امریکا قرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی اخبار نیو یارک ٹائم نے اپنی ایک رپورٹ میں ایران میں بچیوں کے اسکول پر ہونے والے مہلک حملے کی ذمہ داری امریکا پر عائد کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس حملے میں 150 سے زائد بچوں اور بچیوں سمیت مجموعی طور پر 175 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

latest urdu news

اخبار کے مطابق یہ حملہ ایران کے شہر میں واقع ایک اسکول پر ہوا تھا۔ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ یہ مؤقف اختیار کر چکے ہیں کہ اسکول پر حملے کا ذمہ دار ایران خود ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مناب میں اسکول کو نشانہ بنانا دراصل امریکی فوج کی جانب سے ہدف کے تعین میں ہونے والی ایک بڑی غلطی تھی۔ امریکی فوجی تحقیقات کے مطابق میزائل حملے کے لیے پرانا ڈیٹا استعمال کیا گیا جس کے باعث یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

اخبار کے مطابق 28 فروری کو الیمینٹری سکول پر میزائل سے حملہ کیا گیا۔ اس وقت امریکی فوج قریب واقع ایک ایرانی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہی تھی، تاہم غلط معلومات کی وجہ سے میزائل اسکول کی عمارت پر جا گرا۔

شمالی غزہ کے پناہ گزین اسکول پر اسرائیلی فضائی حملہ، 50 سے زائد فلسطینی شہید

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکی فوج کے مرکزی کمان کے افسران پرانا ڈیٹا استعمال کیا۔ فوجی حکام کے مطابق تحقیقات ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں اور کئی اہم سوالات کے جواب ابھی سامنے نہیں آئے، جن میں یہ بھی شامل ہے کہ پرانے ڈیٹا کی دوبارہ جانچ کیوں نہیں کی گئی۔

اخبار کا کہنا ہے کہ بچوں سے بھرے اسکول کو نشانہ بنانا حالیہ دہائیوں کی سب سے سنگین اور ہولناک فوجی غلطیوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا کو اس لیے ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے کیونکہ یہ مخصوص میزائل صرف امریکی فوج ہی استعمال کرتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter