ایران: اہواز میں گیس دھماکا، رہائشی عمارت منہدم، 6 افراد جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کے جنوبی شہر اہواز میں ایک رہائشی عمارت میں خوفناک گیس دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ دھماکے کے بعد پوری عمارت زمین بوس ہوگئی جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

latest urdu news

ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ عمارت مکمل طور پر منہدم ہو گئی اور ارد گرد کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ دھماکے کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی۔

واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے بھاری مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

ممبئی ٹرین بم دھماکہ کیس: 12 میں سے 11 ملزمان 18 سال بعد بری

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی اصل وجہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، تاہم ابتدائی طور پر گیس لیکج کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو قریبی محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter