برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے متنازع اور اشتعال انگیز فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔
فنانشل ٹائمز کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھارت کا یہ فیصلہ نہ صرف پاک بھارت آبی تناؤ میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے بلکہ علاقائی سلامتی کے لیے بھی سنگین خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی پانی کی سیکیورٹی پر تناؤ کو بڑھا سکتی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ ماضی کے تنازعات کے باوجود سندھ طاس معاہدہ امن کی بنیاد رہا تھا، لیکن بھارت کے اس فیصلے سے معاہدے کے طویل المدتی استحکام کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت کے اس فیصلے سے ماحولیاتی خطرات بھی بڑھ سکتے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت کا یہ اقدام خطے میں مزید عدم استحکام کا سبب بن سکتا ہے، پاکستان کے خلاف یکطرفہ اقدامات بھارت کی اپنی آبی سیکیورٹی کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔