بھارت میں ایک اور یوٹیوبر پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت میں معروف یوٹیوبر جسبیر سنگھ کو پاکستان سے روابط اور جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا، تفتیش میں تین دوروں اور پاکستانی انٹیلی جنس سے تعلقات کا انکشاف۔

latest urdu news

بھارتی پولیس نے معروف یوٹیوبر جسبیر سنگھ کو پاکستان کیلئے مبینہ طور پر جاسوسی کرنے اور پاکستانی ایجنسیوں سے رابطے رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جسبیر سنگھ پر الزام ہے کہ اس کا رابطہ پاکستان ہائی کمیشن میں تعینات افسر احسان الرحیم عرف دانش سے تھا، جسے حال ہی میں بھارت سے بےدخل کر دیا گیا۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ جسبیر سنگھ 2020، 2021 اور 2024 میں تین مرتبہ پاکستان کا دورہ کرچکا ہے، اور جیوتی کی گرفتاری کے بعد اس نے اپنے تمام ڈیجیٹل شواہد کو مٹانے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق جسبیر سنگھ نے دہلی میں پاکستان کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کی جہاں اس نے پاکستانی اہلکاروں اور وی لاگرز سے بھی ملاقاتیں کیں۔

تفتیشی حکام کا دعویٰ ہے کہ جسبیر کا تعلق پاکستانی انٹیلی جنس افسر شاکر عرف جٹ رندھاوا سے بھی رہا ہے۔ اس کے قبضے سے برآمد شدہ آلات میں پاکستانی نمبرز اور دیگر شواہد ملے ہیں۔

پولیس نے موہالی میں اسپیشل آپریشن سیل کے تحت ایف آئی آر درج کرلی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ معاملہ ایک بڑے جاسوسی اور دہشت گردی کے نیٹ ورک کی کڑی ہو سکتا ہے، جس کی مکمل تحقیقات جاری ہیں تاکہ باقی کرداروں کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں بھارتی یوٹیوبر دھرو راتھی کو سکھ تاریخ سے متعلق متنازع مواد کی وجہ سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا، تفصیلات یہاں دیکھیں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں بھارت میں ایک اور یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کو بھی پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد بھارتی سیکیورٹی ادارے یوٹیوب جیسے پلیٹ فارمز سے جڑے افراد پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter