کھیل کو جنگی بیانیے سے جوڑنے پر بھارتی اپوزیشن کی مودی پر کڑی تنقید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ایشیا کپ 2025 کی جیت کو "آپریشن سندور” سے جوڑنے پر بھارتی اپوزیشن رہنماؤں نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی کے بیان کو غیر سنجیدہ، اشتعال انگیز اور کھیل کی روح کے منافی قرار دیا ہے۔

latest urdu news

کانگریس رہنما اتل پٹیل نے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ کھیل کو جنگی بیانیے سے جوڑنا نہ صرف ناقابل قبول ہے بلکہ یہ بھارت کی خارجہ پالیسی اور سفارتی رویے پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کھیل واقعی کھیلا جا رہا تھا تو اس کی روح کے مطابق کھیلا جانا چاہیے تھا، نہ کہ اسے سیاسی پروپیگنڈے میں تبدیل کیا جائے۔

اسی تناظر میں مہاراشٹر کانگریس کے صدر ہرش وردھن سکپال نے بھی مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ہر شعبے — خواہ وہ پانی ہو، ہوا ہو یا کھیل — میں سیاست اور پولرائزیشن داخل کر دیتے ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ مودی کھیلوں جیسے غیرسیاسی پلیٹ فارم کو بھی نفرت انگیز سیاسی ایجنڈے کے لیے استعمال کر رہے ہیں، جو ملک کے وقار کے منافی ہے۔

آپریشن سندوریا کرکٹ میچ؟ مودی کا متنازع بیان سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر گیا

قبل ازیں ایشین کرکٹ کونسل (ACC) کے صدر اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) محسن نقوی نے بھی مودی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ "جنگ کو کھیل سے جوڑنا مایوسی کی علامت ہے” اور اس سے کھیل کی اصل روح مجروح ہوتی ہے۔

بھارتی اپوزیشن کے یہ بیانات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ خود بھارت کے اندر بھی مودی حکومت کے بیانات پر سوالات اٹھ رہے ہیں، اور کھیل کو سیاست سے آلودہ کرنے کی روش پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter