6
سنگاپور میں بھارتی نژاد نرس ایلیپ شیوا ناگو کو رافلز اسپتال میں مریض کے نوجوان تیماردار کے ساتھ جنسی ہراسانی کے جرم میں سزا سنائی گئی۔ واقعہ 18 جون 2025 کو پیش آیا، جب 34 سالہ نرس نے جراثیم کش اسپرے کے بہانے واش روم میں تیماردار کے ساتھ نازیبا حرکات کیں۔
نوجوان تیماردار نے شکایت دی تو اسپتال انتظامیہ نے نرس کو فوری طور پر نوکری سے برخاست کر دیا۔ پولیس نے دو روز بعد نرس کو گرفتار کر لیا۔
عدالت نے جرم کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے نرس کو 14 ماہ قید اور کوڑے مارنے کی سزا سنائی، کیونکہ اس واقعے نے نہ صرف متاثرہ شخص بلکہ اسپتال کے ماحول پر بھی منفی اثر ڈالا۔
