اتوار, 1 جون , 2025

بھارتی رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کی ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت تنقید، نااہل قرار دیدیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی کانگریس رہنما ششی تھرور نے سوشل میڈیا پر وائرل انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نام لیے بغیر نااہل قرار دے دیا اور کہا کہ سابق صدور کے برعکس ٹرمپ میں دانش مندی کی کمی ہے۔

نئی دہلی: سفارتی محاذ پر امریکا سے بگاڑ یا سیاسی حکمت عملی، بھارت میں امریکا مخالف بیانات کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔ کانگریس کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے ایک انٹرویو میں امریکی صدر پر کڑی تنقید کی ہے۔

latest urdu news

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے انٹرویو میں ششی تھرور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیر انہیں نااہل قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جارج بش، باراک اوباما سمیت 5 امریکی صدور سے ملاقاتیں کی ہیں اور ان میں قیادت کی خداداد خوبیاں موجود تھیں، مگر موجودہ صدر میں وہ بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا جیسے ملک کی قیادت کے لیے فہم و فراست، تدبر اور عالمی حالات کی گہری سمجھ ضروری ہوتی ہے، جو موجودہ صدر میں دکھائی نہیں دیتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ میں دانش مندانہ صلاحیتوں کا واضح فقدان ہے۔

یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب بھارت اور امریکا کے تعلقات میں بظاہر گرمجوشی ہے، تاہم مختلف سیاسی حلقوں میں امریکی قیادت کے طرز عمل پر تنقید کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ ششی تھرور نہ صرف بھارت کے سابق وزیر مملکت برائے امور خارجہ رہ چکے ہیں بلکہ اقوام متحدہ میں بھی اعلیٰ عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ ان کی جانب سے امریکی صدر پر اس نوعیت کی تنقید بھارت میں امریکا مخالف جذبات کے اظہار کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب دنیا کی نظریں بھارت کے سفارتی رویوں پر مرکوز ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter