اتوار, 1 جون , 2025

پرتگال میں پاکستانی مظاہرے پر انڈین سفارتخانے کا ردعمل، ’آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا‘

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرتگال میں پاکستانی مظاہرے کا جواب: انڈین سفارتخانے کا پیغام — ’آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا‘

پرتگال میں موجود انڈیا کے سفارتخانے نے پاکستانیوں کی جانب سے کیے گئے احتجاج کا جواب ایک واضح پیغام کے ساتھ دیا ہے۔ سفارتخانے نے اپنی عمارت کے باہر بینرز آویزاں کیے ہیں جن پر لکھا ہے: ’آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا‘۔

latest urdu news

یہ احتجاج پاکستانی شہریوں نے لزبن میں انڈین سفارتخانے کے قریب کیا تھا، جس کے بعد انڈیا کے سفارتخانے نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک بیان جاری کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مظاہرے کا جواب سخت انداز میں دیا گیا اور واضح کیا گیا کہ اس طرح کے اقدامات سے انڈیا دباؤ میں نہیں آئے گا۔

سفارتخانے نے اپنے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں عمارت پر لگے پوسٹر صاف دکھائی دیتے ہیں۔

پرتگال میں پاکستانی مظاہرے پر انڈین سفارتخانے کا ردعمل

بیان میں پرتگالی حکومت اور پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا گیا جنہوں نے سفارتخانے کی سیکیورٹی اور عملے کے تحفظ میں تعاون فراہم کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter