بھارتی وزیر دفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے اعلامیے پر دستخط سے انکار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے دفاع اجلاس میں اعلامیے پر بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دستخط کرنے سے انکار کر دیا، پہلگام واقعے کا ذکر نہ ہونے اور بلوچستان سے متعلق اشارے پر بھارت کو اعتراضات۔

بیجنگ: شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے دفاع کا اہم اجلاس چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہوا، تاہم اجلاس کے اختتام پر جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو شدید غصے میں مبتلا کر دیا۔

latest urdu news

بھارتی میڈیا کے مطابق، راج ناتھ سنگھ نے اعلامیے پر دستخط کرنے سے انکار کرتے ہوئے اس کی شدید مخالفت کی۔ ان کے اعتراضات کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ اعلامیے میں پہلگام واقعے کا کوئی ذکر موجود نہیں تھا، حالانکہ بھارت اس واقعے کو پاکستان سے جوڑنا چاہتا تھا۔

بھارتی وفد کی خواہش تھی کہ اعلامیے میں پاکستان کی مذمت شامل کی جائے، لیکن رکن ممالک نے ان کے مؤقف کو رد کر دیا۔

ذرائع کے مطابق، اجلاس کے اعلامیے میں بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے حوالے سے بالواسطہ اشارہ بھی موجود تھا، جسے بھارت نے اپنے لیے ناقابل قبول قرار دیا۔ راج ناتھ سنگھ کی قیادت میں بھارتی وفد نے اس شق پر اعتراضات اٹھائے، لیکن دیگر رکن ممالک جیسے چین، روس، پاکستان، تاجکستان، قازقستان، کرغزستان اور ازبکستان نے اعلامیے میں کسی قسم کی تبدیلی سے انکار کر دیا۔

یہ اجلاس اس وقت ہوا جب عالمی سطح پر دفاعی تناؤ بڑھ رہا ہے اور مشرق وسطیٰ سمیت کئی خطے غیر یقینی حالات سے گزر رہے ہیں۔ چین اس تنظیم کو مغرب کے اثر و رسوخ سے آزاد ایک متبادل پلیٹ فارم کے طور پر دیکھتا ہے جو رکن ممالک میں سیکیورٹی، معاشی تعاون اور خطے کے استحکام کو فروغ دیتا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے عالمی پلیٹ فارمز پر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششیں ماضی میں بھی ناکام رہی ہیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم میں بھارت کئی بار اپنے مؤقف کے لیے حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، خاص طور پر جب بات پاکستان یا علاقائی تنازعات کی ہو۔ اس سے پہلے بھی بھارت SCO اجلاسوں میں اختلافی رویہ اپناتا رہا ہے، جس پر دیگر رکن ممالک نے اکثر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter