نئی دہلی، پہلگام میں ناکام فالس فلیگ آپریشن کا الزام بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ پر عائد کیا گیا ہے۔
مودی حکومت پہلگام میں ہونے والے ناکام آپریشن پر پریشانی کا شکار ہو گئی اور اس نے بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ، لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔
لیفٹیننٹ جنرل کمار کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما یکم مئی کو انڈین آرمی کی ناردرن کمانڈ کا چارج سنبھالیں گے۔
بھارتی حکومت نے انٹیلی جنس اور سیکیورٹی کی ناکامی کا تمام الزام لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار پر ڈال دیا ہے۔ 7 لاکھ فوج، پیرا ملٹری فورسز، پولیس اور انٹیلیجنس ایجنسیز کی موجودگی کے باوجود بھارتی فوج اس حملے کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام رہی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار نے پہلگام آپریشن کے بعد فوری طور پر پاکستان کے خلاف کارروائی سے انکار کر دیا تھا، جس پر مودی سرکار کا منصوبہ ناکام ہو گیا۔