راجستھان میں بھارتی فضائیہ کا جگوار طیارہ گر کر تباہ ، تین ماہ میں تیسرا حادثہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی فضائیہ کا ایک جگوار جنگی طیارہ بدھ کی دوپہر ریاست راجستھان کے ضلع چورو میں ایک زرعی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔

latest urdu news

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ علاقے میں ایمرجنسی پروٹوکول نافذ کر دیا گیا۔

تھانہ راجالدیسر کے ایس ایچ او، کملیش نے بتایا کہ طیارے کے پائلٹ کی حالت کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ تاہم، بعض غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق پائلٹ کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ حادثہ رواں سال مارچ کے بعد جگوار طیاروں کے سلسلہ وار تیسرے حادثے کے طور پر سامنے آیا ہے۔ تاحال بھارتی وزارت دفاع یا فضائیہ کی جانب سے اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter