بھارتی فضائیہ نے تمام تیجس لڑاکا طیارے گراؤنڈ کر دیے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی فضائیہ نے مقامی ساختہ تیجس لڑاکا طیاروں کے پے در پے حادثات کے بعد اپنے زیرِ استعمال تمام طیاروں کو عارضی طور پر گراؤنڈ کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 7 فروری کو پیش آنے والے حالیہ حادثے کے بعد 35 تیجس طیاروں کے پورے بیڑے کی تکنیکی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔

latest urdu news

حادثے کی حتمی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی، جس کے باعث فضائیہ نے تمام طیاروں کے مکمل معائنے کا حکم دیا ہے۔ جانچ کے عمل میں لینڈنگ گیئر کی دھاتوں کا تجزیہ، الیکٹرو میگنیٹک بریکنگ سسٹم اور آن بورڈ سافٹ ویئر کی تفصیلی پڑتال شامل ہے۔

7 فروری کو پیش آنے والے حادثے میں سنگل سیٹ طیارے کے پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں تاہم وہ محفوظ رہا۔ اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار طیارے کے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا اور اسے ممکنہ طور پر ناقابلِ استعمال قرار دیا جا سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2016 میں تیجس کی فضائیہ میں شمولیت کے بعد یہ تیسرا بڑا حادثہ ہے۔ اس سے قبل مارچ 2024 میں جیسلمیر کے قریب ایک طیارہ حادثے کا شکار ہوا تھا جس میں پائلٹ محفوظ رہا، جبکہ نومبر 2025 میں دبئی ایئر شو کے دوران ایک اور حادثہ پیش آیا جس میں پائلٹ ہلاک ہو گیا تھا۔

بھارتی فضائیہ کا تیجس طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ

دوسری جانب ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) نے 7 فروری کے واقعے کو حادثہ قرار دینے کے بجائے معمولی تکنیکی خرابی قرار دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق معیاری طریقہ کار (SOPs) کے تحت تفصیلی تجزیہ جاری ہے اور مسئلے کے حل کے لیے بھارتی فضائیہ کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جا رہا ہے۔

ایچ اے ایل کا کہنا ہے کہ تیجس طیارہ عالمی سطح پر اپنے ہم عصر لڑاکا طیاروں کے مقابلے میں بہتر حفاظتی ریکارڈ رکھنے والے طیاروں میں شمار ہوتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter