منگل, 3 جون , 2025

کوئی بھی دفاعی منصوبہ وقت پر مکمل نہیں ہوتا، بھارتی ایئر چیف مارشل کا دھماکہ خیز انکشاف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی فضائیہ کے سربراہ امر پریت سنگھ نے دفاعی معاہدوں میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بھی پروجیکٹ وقت پر مکمل نہیں ہوا، بھارت کو اپنی دفاعی صلاحیتوں پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔

latest urdu news

اسلام آباد – پاکستان کی جانب سے لانچ کیے گئے کامیاب آپریشن "بنیان المرصوص” کے اثرات آج بھی بھارت میں شدت سے محسوس کیے جا رہے ہیں۔ اس آپریشن کے دوران پاکستان نے دفاعی مہارت، حکمت عملی اور تکنیکی برتری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو عسکری محاذ پر واضح پیغام دیا، جس کے زخم اب بھی بھارتی دفاعی اداروں کو جھنجھوڑ رہے ہیں۔

حال ہی میں، بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے نئی دہلی میں کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کی سالانہ بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دفاعی منصوبہ بندی میں بدترین ناکامی کا پردہ چاک کیا۔

انہوں نے کھلے الفاظ میں کہا کہ "کئی بار کسی معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے ہمیں اندازہ ہوتا ہے کہ یہ وقت پر مکمل نہیں ہوگا، مگر ہم پھر بھی وہی معاہدہ کرتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ آج تک ایک بھی دفاعی منصوبہ وقت پر مکمل نہیں ہوا۔”

امر پریت سنگھ نے بھارتی دفاعی نظام پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ آخر معاہدوں میں غیر حقیقی ڈیڈ لائنز کیوں دی جاتی ہیں؟ اور کیوں ایسے وعدے کیے جاتے ہیں جن کی تکمیل ممکن ہی نہیں؟ انہوں نے زور دیا کہ بھارت کو محض دفاعی نظام "پیش” کرنے کے بجائے انہیں خود "ڈیزائن اور مکمل” کرنے پر توجہ دینی ہوگی۔

دوسری جانب معروف بھارتی دفاعی تجزیہ کار سوشانت نے اس اعتراف کو سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر بھارتی حکومت نے وقت پر مسئلے کا حل نکالا ہوتا تو پاکستان سے ہونے والی جنگ میں اتنا نقصان نہ اٹھانا پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ تاخیر اور نااہلی کا ذمہ دار کسی حد تک سیاست کو بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے آپریشن "بنیان المرصوص” کے دوران نہ صرف اپنی دفاعی برتری کو منوایا بلکہ بھارت کے اس وقت کے بلند و بانگ دعوؤں کی حقیقت بھی دنیا پر عیاں کی۔ اس کامیاب عسکری حکمت عملی نے بھارتی دفاعی اداروں میں سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے تھے جن کی گونج آج بھی سنی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter