بھارت میں ووٹر آئی ڈی پر مارول ولن ’’تھانوس‘‘ کی تصویر، انتخابی فہرست کی شفافیت پر سوالات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر مالے گاؤں سے سامنے آنے والی ایک حیران کن ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ اس ویڈیو میں ووٹر آئی ڈی کارڈ پر مشہور مارول فلموں کے ولن ’’تھانوس‘‘ کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے، جس کے بعد یہ معاملہ تیزی سے وائرل ہوگیا۔

ویڈیو کے منظر عام پر آتے ہی صارفین نے اس پر میمز بنانا شروع کر دیں، تاہم دوسری جانب ووٹر لسٹ میں سنگین غلطیوں کی نشاندہی پر انتخابی عمل کی شفافیت پر بھی سوالات اٹھنے لگے۔

latest urdu news

رپورٹس کے مطابق متعلقہ ووٹر آئی ڈی کارڈ پر نام، عمر اور پتا بھی یا تو غلط لکھا ہوا ہے یا نامکمل ہے، جس نے عوام کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ سرکاری ریکارڈ میں ایسی غیر معمولی اور واضح غلطیاں کیسے ممکن ہیں۔

مالے گاؤں کے سابق ایم ایل اے آصف شیخ نے الزام لگایا ہے کہ ان کے حلقے میں ہزاروں ووٹرز غیر قانونی طور پر رجسٹرڈ ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ 6 ہزار سے زائد ووٹرز بغیر کسی پتے کے فہرست میں شامل ہیں، 3 ہزار 502 ووٹر کارڈز پر جعلی تصاویر درج ہیں جبکہ 11 ہزار سے زائد ڈپلیکیٹ ووٹ بھی موجود ہیں۔

یہ انکشاف نہ صرف سوشل میڈیا پر مذاق کا باعث بنا بلکہ بھارت میں انتخابی نظام کی درستگی اور شفافیت پر بھی سنجیدہ سوالات کھڑے کر گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter