21
بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارے اسرو (ISRO) نے اپنا سب سے بھاری مواصلاتی سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ زمین کے مدار میں بھیج دیا۔
یہ سیٹلائٹ تقریباً 4 ہزار 410 کلوگرام وزنی ہے اور اسے ریاست آندھرا پردیش کے جنوبی علاقے سری ہری کوٹا کے خلائی مرکز سے لانچ کیا گیا۔
اسرو کے مطابق یہ جدید مواصلاتی سیٹلائٹ نہ صرف پورے بھارت بلکہ اس کے اردگرد موجود وسیع سمندری علاقوں کو بھی کوریج فراہم کرے گا۔ سیٹلائٹ کے ذریعے بھارت میں رابطے کے نظام، انٹرنیٹ سروسز اور نشریاتی سہولیات کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
ماہرین کے مطابق یہ مشن بھارت کے خلائی پروگرام میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو مستقبل میں جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی کے فروغ کی راہ ہموار کرے گا۔
