بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر امریکی کردار پر سوالات سے گھبرا گئے، زبان لڑکھڑا گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر پاک بھارت کشیدگی میں امریکی کردار اور پہلگام واقعے سے متعلق غیر ملکی صحافی کے سوالات پر الجھتے ہوئے نظر آئے۔

غیر ملکی صحافی نے انٹرویو کے دوران جے شنکر سے سوال کیا کہ کیا 2019 میں پاک بھارت کشیدگی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت کی وجہ سے ختم ہوئی؟ علاوہ ازیں، صحافی نے پوچھا کہ کیا پہلگام میں 26 افراد کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے؟ اور ان کی گرفتاری کے لیے کوئی آپریشن جاری ہے؟ اس تمام عمل میں امریکا نے کیا کردار ادا کیا؟

latest urdu news

بھارتی وزیر خارجہ نے امریکی کردار کو تسلیم کیا لیکن واضح جواب دینے سے گریز کیا۔ صحافی کے سخت سوالات پر ان کی زبان بھی لڑکھڑائی۔

اس ویڈیو کو بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ وزیر خارجہ کی زبان کیوں لڑکھڑا رہی ہے؟ کیا وہ کوئی حقیقت چھپا رہے ہیں؟

یاد رہے کہ 10 مئی کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر اعلان کیا تھا کہ پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر متفق ہو چکے ہیں، تاہم بھارت کی جانب سے کبھی امریکی کردار کو تسلیم کیا جاتا ہے اور کبھی انکار، جس پر بین الاقوامی سطح پر شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter