بھارت: 30 فٹ گہرے کنویں میں گرنے والا ہاتھی منفرد طریقے سے بچا لیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کی ریاست اڑیسہ میں 30 فٹ گہرے کنویں میں گرنے والے ایک نر ہاتھی کو ایک منفرد اور سائنسی طریقے سے بحفاظت نکال لیا گیا۔

latest urdu news

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ جنگلاتی علاقے کیونجھر میں پیش آیا جہاں رات کے وقت ایک ہاتھی گہرے کنویں میں گر گیا۔ اطلاع ملنے پر محکمہ جنگلات، فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

رپورٹس کے مطابق حکام نے ہاتھی کو نکالنے کے لیے یونانی سائنسدان کے مشہور آرکیمیڈیز کے اصول کو استعمال کیا۔ اس اصول کے مطابق جب کسی چیز کو پانی میں ڈبویا جاتا ہے تو وہ پانی کے دباؤ کے باعث اوپر کی جانب اُٹھنے لگتی ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے کنویں میں دو بڑے پائپ لگا کر اس میں پانی بھرنا شروع کیا۔ پانی کی سطح بلند ہونے کے ساتھ ہاتھی بھی آہستہ آہستہ اوپر آتا گیا اور بالآخر وہ خود ہی کنویں سے باہر نکلنے کے قابل ہوگیا۔

اس ریسکیو آپریشن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جہاں صارفین بے زبان جانور کو محفوظ بچانے پر ریسکیو ٹیموں اور انتظامیہ کی تعریف کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter