بھارت: تھائی لینڈ سے آنے والے مسافر کے سامان سے 16 زندہ سانپ برآمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے تھائی لینڈ سے آنے والے ایک مسافر کے سامان سے 16 زندہ سانپ پکڑ لیے، مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔

ممبئی ایئرپورٹ پر ایک حیران کن واقعے میں بھارتی کسٹمز حکام نے تھائی لینڈ سے آنے والے ایک مسافر کے سامان سے 16 زندہ سانپ برآمد کر لیے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ واقعہ بھارت میں رواں ماہ کے دوران پرواز کے ذریعے جانوروں کی اسمگلنگ کا تیسرا کیس ہے، جس نے ایئرپورٹ سیکیورٹی پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

latest urdu news

حکام کے مطابق، پکڑے گئے سانپوں میں سے زیادہ تر زہریلے نہیں تھے اور انہیں عموماً پالتو جانوروں کی غیر قانونی مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا ہے۔ برآمد شدہ سانپوں میں گارٹر سانپ، رائنو ریٹ سانپ اور کینیا کا مشہور سینڈ بوا سانپ شامل ہیں، جنہیں عموماً نایاب اور مہنگے پالتو جانوروں میں شمار کیا جاتا ہے۔

کسٹمز حکام نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے سانپوں کو ضبط کر کے وائلڈ لائف اتھارٹی کے حوالے کر دیا، جبکہ مسافر کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ اس واقعے کے بعد ایئرپورٹس پر جانوروں کی اسمگلنگ کے حوالے سے نگرانی مزید سخت کرنے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت جنگلی جانوروں کی اسمگلنگ ایک سنگین جرم ہے، جس کی سزا قید اور بھاری جرمانے کی صورت میں دی جاتی ہے۔ حالیہ دنوں میں ممبئی ایئرپورٹ پر جانوروں کی غیر قانونی نقل و حمل کے کئی کیسز سامنے آ چکے ہیں، جن میں غیر ملکی پرندے، بندر، اور اب سانپ بھی شامل ہو چکے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter