ایرانی جوہری تنصیبات کو نقصان کی تصدیق نہیں:انٹرنیشنل اٹامک انجری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی جوہری ادارے کا کہنا ہے کہ اب تک کسی ایرانی جوہری تنصیب کے نشانہ بننے یا نقصان کی باقاعدہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

latest urdu news

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ادارے کا ہنگامی اجلاس آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں منعقد ہوا، جس میں ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا کہ تاحال کسی ایرانی جوہری تنصیب کو نقصان پہنچنے کی تصدیق نہیں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ ایرانی نیوکلیئر اتھارٹی سے رابطے کی کوششیں جاری ہیں تاہم فی الحال کوئی باضابطہ جواب موصول نہیں ہوا۔

رافیل گراسی نے امید ظاہر کی کہ ایران کے ساتھ رابطے کا باضابطہ چینل جلد قائم ہو جائے گا اور فریقین سے اپیل کی کہ کسی بھی عسکری کارروائی میں انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا جائے۔

دوسری جانب عالمی جوہری ادارے میں ایرانی نمائندے نے دعویٰ کیا کہ ایران کی جوہری تنصیب کو نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم اس دعوے کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter