9
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی لاش اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی ہے، جس کی تصدیق اسرائیلی فوج نے بھی کی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق لاش کی شناخت کے لیے اسے فارنزک انسٹیٹیوٹ منتقل کیا گیا ہے، جہاں شناخت کے بعد مقتول کے اہلِ خانہ سے رابطہ کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق حماس کے پاس کل 28 یرغمالیوں کی لاشیں تھیں، جن میں سے اب تک 23 لاشیں اسرائیل کے حوالے کی جا چکی ہیں، اور اب بھی 5 لاشیں حماس کی تحویل میں موجود ہیں۔
حماس نے اعلان کیا ہے کہ باقی ماندہ یرغمالیوں کی لاشیں بھی جلد اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی جائیں گی، جس سے غزہ میں جاری جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کا سلسلہ برقرار رہے گا۔
