رسول اللہ ﷺ نے فرمایا عبادت ایسے کرو جیسے تم اللہ کو دیکھ رہے ہو، خطبہ حج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

خطبۂ حج 2025 کے دوران مسجد الحرام کے امام، شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ نے مسجد نمرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو نیکی کا حکم دیا ہے اور برائی سے بچنے کی تلقین کی ہے، جبکہ شیطان کو انسان کا کھلا دشمن قرار دیا ہے، اس لیے اس سے ہر حال میں دور رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے رسول اللہ ﷺ کی ایک اہم حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کی عبادت ایسے کرو جیسے تم اُسے دیکھ رہے ہو، اور اگر یہ ممکن نہ ہو تو یوں عبادت کرو جیسے وہ تمہیں دیکھ رہا ہو۔ ان کے مطابق تقویٰ ایمان والوں کی پہچان اور دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے۔

latest urdu news

شیخ صالح بن عبداللہ نے کہا کہ نماز، بندے اور اللہ کے درمیان ایک مضبوط تعلق کا ذریعہ ہے، اور خاص طور پر درمیانی نماز کی حفاظت کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے۔ انہوں نے باطنی امراض سے بچنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیماریاں اللہ کے قرب میں رکاوٹ بنتی ہیں۔ انہوں نے رمضان کے روزوں کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ روزے انسان کو باطنی بیماریوں سے پاک کرتے ہیں، جیسے کہ پچھلی امتوں پر روزے فرض کیے گئے تھے، ویسے ہی تم پر بھی فرض کیے گئے ہیں۔

انہوں نے وعدوں کو پورا کرنے، گفتگو میں نرمی اور حسنِ اخلاق اپنانے پر زور دیا اور کہا کہ اللہ صبر کرنے والوں کو مکمل اجر عطا کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شکر گزاری اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں اضافے کا سبب بنتی ہے اور اللہ کا وعدہ ہے کہ جو بندے شکر کرتے ہیں، انہیں مزید نعمتوں سے نوازا جاتا ہے۔

شیخ ڈاکٹر صالح نے مزید کہا کہ نیکی، برائیوں کو مٹا دیتی ہے، اس لیے نیکیوں کی طرف بڑھنا چاہیے۔ دشمن کو معاف کرنا بھی ایک بڑی نیکی ہے، جو دلوں کو نرم کرتا ہے اور معاشرے میں سکون پیدا کرتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter