حج 2026 کے لیے طبی عملے کی خدمات لینے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ حج 2026 کے لیے جانے والے عازمین کے لیے طبی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

وزارت کے مطابق، حج مشن میں شامل طبی عملے کی عمر 25 سے 55 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ حج مشن کے لیے 98 ڈاکٹرز اور فارماسسٹس کے علاوہ 196 پیرا میڈیکل اسٹاف درکار ہیں۔ دل، شوگر یا ہائی بلڈ پریشر کے مریض اہل نہیں ہوں گے۔

latest urdu news

طبی عملے کے امیدواروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سے فٹنس سرٹیفکیٹ جمع کروانا ہوگا اور امیدواروں کا انتخاب این ٹی ایس کے ذریعے ٹیسٹ کے بعد کیا جائے گا۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ کل ہے۔

وزارت کے مطابق، میڈیکل حج مشن کے لیے کم از کم تین سال کا سرکاری سروس تجربہ ضروری ہے، ریٹائرڈ اہلکار اہل نہیں ہوں گے اور صرف حاضر سروس اہلکار ہی منتخب ہو سکتے ہیں۔

منتخب افراد حج کے دوران سعودی عرب میں ڈیوٹیاں انجام دیں گے، جبکہ خواتین میڈیکل اسٹاف کے لیے 30 فیصد کوٹہ مخصوص کیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter