عازمین کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے سعودی حکومت کے غیرمعمولی اقدامات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ: سعودی حکومت نے حج 2025 کے دوران ممکنہ شدید گرمی سے عازمینِ حج کو محفوظ رکھنے کے لیے وسیع پیمانے پر انتظامات کا اعلان کر دیا ہے۔

latest urdu news

سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ کے مطابق رواں سال درجہ حرارت کے بڑھتے ہوئے خطرے کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکام نے حفاظتی اقدامات کو اولین ترجیح قرار دیا ہے۔

وزیر حج نے بتایا کہ گزشتہ حج سیزن میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا تھا، جس کے نتیجے میں 1300 سے زائد عازمین جاں بحق ہوئے۔ اس افسوسناک صورتحال سے سبق لیتے ہوئے اس بار سعودی حکام نے 40 سے زائد سرکاری اداروں اور 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد اہلکاروں کو متحرک کیا ہے تاکہ گرمی کے خطرات کو کم سے کم کیا جا سکے۔

سایہ دار مقامات اور کولنگ یونٹس میں نمایاں اضافہ

رواں سال:

50 ہزار مربع میٹر تک سایہ دار جگہیں قائم کی گئی ہیں۔

400 سے زائد کولنگ یونٹس نصب کیے جا رہے ہیں۔

طبی عملے کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ گرمی یا دیگر طبی ہنگامی حالات سے فوری نمٹا جا سکے۔

وزیر حج کے مطابق جدید ترین اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس ڈرونز کے ذریعے مکہ مکرمہ میں حجاج کی حرکت و سکیورٹی کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ اس ٹیکنالوجی سے فوری فیڈبیک حاصل کر کے ہنگامی ردعمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

توفیق الربیعہ نے واضح کیا کہ گزشتہ سال ہونے والی 80 فیصد اموات ان افراد کی تھیں جو بغیر اجازت نامے کے حج کے لیے آئے اور ائیرکنڈیشنڈ خیموں، طبی سہولیات اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم رہے۔ اسی لیے اس سال بغیر اجازت حج کی روک تھام کے لیے سخت کریک ڈاؤن شروع کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے حج 2025 کے لیے ایک اہم لازمی شرط کا بھی اعلان کیا ہے، جس کی تفصیل اس خبر میں ملاحظہ کریں کہ صرف اجازت نامے کے حامل افراد ہی حج ادا کر سکیں گے۔

وزیر حج نے کہا کہ سعودی عرب تمام مسلم ممالک اور حجاج سے یہ امید رکھتا ہے کہ وہ قانونی اور منظّم طریقے سے حج ادا کریں گے تاکہ نہ صرف اپنی سلامتی بلکہ دیگر حجاج کی فلاح و سکون کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter