عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ، 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئی ہیں، جس سے توانائی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق Brent Crude Oil کی قیمت تقریباً 3 فیصد اضافے کے بعد 103 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

latest urdu news

اسی طرح West Texas Intermediate (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی ساڑھے 3 فیصد اضافے کے ساتھ 91 ڈالر 20 سینٹ فی بیرل ہو گئی۔ یہ اضافہ اس کے بعد دیکھنے میں آیا ہے جب گزشتہ روز تیل کی قیمتوں میں 10 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً تیل کی قیمت11 فیصد تک کمی ہوئی تھی، جس کے بعد برینٹ آئل 100 ڈالر فی بیرل تک نیچے آ گیا تھا۔ تاہم تازہ اضافے نے مارکیٹ کو دوبارہ اوپر کی جانب دھکیل دیا ہے۔

عالمی سطح پر تیل مہنگا، خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں

دوسری جانب ایران نے امریکی بیانات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مقصد تیل اور اسٹاک مارکیٹ پر اثر انداز ہونا ہے، جس کے باعث قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter