عالمی منڈی میں تیل مہنگا، قیمت 117 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال کے باعث عالمی توانائی کی منڈی شدید دباؤ کا شکار ہو گئی ہے اور خام تیل کی قیمتیں بڑھ کر 117 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں، جو جولائی 2022 کے بعد بلند ترین سطح سمجھی جا رہی ہے۔

latest urdu news

بین الاقوامی مارکیٹ رپورٹس کے مطابق ایران سے جڑی حالیہ کشیدگی نے عالمی تیل منڈی کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر دیا ہے۔ اس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت میں تقریباً 29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت بڑھ کر 117 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ اسی طرح برینٹ خام تیل کی قیمت میں بھی تقریباً 27 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ 117.6 ڈالر فی بیرل کی سطح تک جا پہنچی ہے۔

جنگ جاری رہی تو تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے:قطر

تیل کی قیمتوں میں اس غیر معمولی اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی فوج کے ترجمان نے مخالف ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دشمن ممالک 200 ڈالر فی بیرل تک تیل کی قیمت برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو وہ اس تنازع کو جاری رکھ سکتے ہیں۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر خطے میں کشیدگی برقرار رہی تو تیل کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں اور ممکن ہے کہ 200 ڈالر فی بیرل کی سطح تک پہنچ جائیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال میں دنیا بھر میں مہنگائی کی نئی لہر پیدا ہو سکتی ہے اور عالمی سپلائی چین بھی شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter