امریکی صدر Donald Trump نے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر بات چیت ناکام ہوئی تو امریکا پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ فوجی کارروائیاں شروع کر سکتا ہے۔ ان کے اس بیان نے عالمی سطح پر تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔
امریکی جریدے New York Post کو ٹیلیفونک انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اسلام آباد میں جاری مذاکرات کے نتائج بہت جلد سامنے آ جائیں گے اور آئندہ 24 گھنٹوں میں صورتحال واضح ہو جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا مذاکرات کو موقع دے رہا ہے، تاہم ناکامی کی صورت میں سخت اقدامات سے گریز نہیں کیا جائے گا۔
اس سے قبل صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک مختصر مگر معنی خیز پیغام بھی جاری کیا جس میں انہوں نے "دنیا کا سب سے طاقتور ری سیٹ” کا ذکر کیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ بیان ایران کے ساتھ مذاکرات کے تناظر میں دیا گیا ہے۔
امریکا پر اعتماد نہیں، مگر مذاکرات کیلئے تیار ہیں: ایرانی مؤقف سامنے آ گیا
دوسری جانب اسلام آباد میں ہونے والے ان اہم مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت نائب صدر J. D. Vance کر رہے ہیں، جبکہ خصوصی نمائندہ Steve Witkoff اور صدر کے داماد Jared Kushner بھی وفد کا حصہ ہیں۔ ایرانی وفد میں وزیر خارجہ Abbas Araghchi اور پارلیمنٹ کے اسپیکر Mohammad Bagher Ghalibaf شامل ہیں۔
پاکستان نے اس اہم موقع پر دونوں ممالک کے وفود اور غیر ملکی صحافیوں کے لیے خصوصی ویزا سہولیات فراہم کی ہیں، جبکہ عالمی برادری کی نظریں ان مذاکرات کے ممکنہ نتائج پر مرکوز ہیں۔
