غزہ میں قیامت کی رات: اسرائیلی فضائی حملوں میں اسکول سمیت متعدد مقامات نشانہ، 24 فلسطینی جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ کی وزارتِ صحت اور سول ڈیفنس حکام کے مطابق، اتوار اور پیر کی درمیانی رات ہونے والے دو اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 24 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

حماس کے زیر انتظام سول ڈیفنس کے ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی فضائیہ نے غزہ شہر کے فہمی الجرگاوی اسکول کو نشانہ بنایا، جہاں بیت لاہیا کے بے گھر شہریوں نے پناہ لی ہوئی تھی۔ حملے کے بعد ملبے سے اب تک 20 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ کئی لاشیں جھلس کر ناقابلِ شناخت ہو گئی ہیں۔

latest urdu news

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسکول میں حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو نشانہ بنایا۔

حملے کے چشم دید گواہ، رامی رفیق نے بی بی سی کو بتایا: "ہر طرف آگ لگی ہوئی تھی، زمین پر جلی ہوئی لاشیں بکھری تھیں۔ یہ منظر دیکھ کر میرا بیٹا بے ہوش ہو گیا۔”

آن لائن ویڈیوز میں اسکول سے شعلے اٹھتے ہوئے اور جھلسی ہوئی لاشیں دیکھی جا سکتی ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق، حملے میں شمالی غزہ میں حماس کے انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ محمد الکسیح اور ان کے اہلِ خانہ بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔

اس سے کچھ دیر قبل، وسطی غزہ میں ایک گھر پر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے میں بھی چار افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter