فرانس میں خاتونِ اوّل کے خلاف ٹرانس جینڈر پراپیگنڈا، 10 افراد کو قید کی سزا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فرانس کی ایک فوجداری عدالت نے سوشل میڈیا پر خاتونِ اوّل بریجیٹ میکرون کے خلاف جھوٹی اور توہین آمیز مہم چلانے کے مقدمے میں 10 افراد کو سائبر ہراسمنٹ کا مجرم قرار دیتے ہوئے قید کی سزائیں سنا دی ہیں۔ عدالت کے مطابق ملزمان نے آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے بے بنیاد دعوے پھیلائے جن کا مقصد خاتونِ اوّل کی کردار کشی اور تضحیک تھا۔

latest urdu news

عدالتی کارروائی کے دوران یہ بات ثابت ہوئی کہ ملزمان نے یہ جھوٹا پراپیگنڈا کیا کہ بریجیٹ میکرون پیدائش کے وقت مرد تھیں اور ان کا نام جین مائیکل ٹروگنیس تھا۔ عدالت نے ان دعوؤں کو من گھڑت، گمراہ کن اور ذاتی وقار کے خلاف قرار دیتے ہوئے تمام ملزمان کو آٹھ ماہ قید کی سزا سنائی۔ سزا پانے والوں میں آٹھ مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔

قید کے ساتھ عدالت نے ملزمان پر مالی جرمانے عائد کرنے، ان کے متعلقہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس معطل کرنے اور آن لائن رویّوں سے متعلق آگاہی کورسز میں لازمی شرکت کا بھی حکم دیا ہے۔ فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے بریجیٹ میکرون نے کہا کہ وہ اس مقدمے کو خصوصاً نوجوانوں کے لیے آن لائن بُلنگ کے خلاف ایک مثال بنانا چاہتی ہیں، تاکہ سوشل میڈیا پر نفرت اور جھوٹ کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

فرانس میں نوجوانوں کے لیے رضاکارانہ فوجی سروس کا نیا منصوبہ متعارف

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور خاتونِ اوّل نے سوشل میڈیا پر پھیلائے گئے جھوٹے دعوؤں کے خلاف قانونی کارروائیاں کی تھیں، جن کا مقصد ذاتی زندگی اور وقار کے تحفظ کو یقینی بنانا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter