4
برازیل کے سابق صدر جائر بولسونارو کو گھر میں قید رکھنے کے بعد باقاعدہ طور پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بولسونارو بغاوت کے الزام میں 27 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ سابق صدر اگست سے اپنے گھر میں نظر بند تھے، اور قانونی ٹیم نے بولسونارو کی صحت کے باعث گھر میں سزا کاٹنے کی درخواست بھی کی تھی، تاہم عدالت نے اسے منظور نہیں کیا۔
اس سے قبل بولسونارو پر سعودیہ سے ملنے والے ہیرے جواہرات خردبرد کرنے کے الزام میں فرد جرم بھی عائد کی گئی تھی۔ برازیل میں سیاسی بحرانی صورتحال اس مقدمے کے بعد مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔
