کولکتہ میں واقع رتو راج ہوٹل میں گزشتہ شب اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 14 قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاں بحق افراد میں دو کمسن بچے بھی شامل ہیں، جبکہ دو افراد جھلسنے کے باعث زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
دوسری جانب برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے متنازع اور اشتعال انگیز فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔
فنانشل ٹائمز کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھارت کا یہ فیصلہ نہ صرف پاک بھارت آبی تناؤ میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے بلکہ علاقائی سلامتی کے لیے بھی سنگین خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔