اسپین کی جامع مسجد قرطبہ میں آگ ، بروقت کارروائی سے بڑا نقصان ٹل گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

قرطبہ: اسپین کے شہر قرطبہ میں واقع تاریخی جامع مسجد–کیتھیڈرل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جسے فائربریگیڈ نے فوری کارروائی کرکے بجھا دیا۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، واقعہ جمعے کے روز پیش آیا جب فرش صاف کرنے والی مشین میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی، جو قریب کے حصے تک پھیل گئی۔ عملے نے فوری طور پر عمارت خالی کرا لی جبکہ فائر فائٹرز رات بھر موقع پر موجود رہے تاکہ کسی ممکنہ خطرے کو روکا جا سکے۔

قرطبہ کے میئر نے فائر بریگیڈ کی تیز رفتار کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں سے ایک بڑے سانحے سے بچاؤ ممکن ہوا۔

یہ تاریخی عمارت، جو پہلے مسجد تھی اور اب چرچ میں تبدیل ہوچکی ہے، یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہے۔ واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور دنیا بھر سے تشویش کا اظہار کیا گیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter