7
بیجنگ، چین کے ایک ریسٹورنٹ میں آگ لگنے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ یہ حادثہ شمال مشرقی چین کے شہر لیاو یانگ کے ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
حکام کا بتانا ہے کہ ریسٹورنٹ میں آگ دوپہر 12 بج کر 25 منٹ پر لگی، اور صرف 2 گھنٹے سے کم وقت میں 22 افراد اس آگ کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق، چینی صدر نے زخمیوں کو علاج کی تمام ضروری سہولتیں فراہم کرنے اور ان کے اہل خانہ کو مکمل مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ 2023 میں یِن چوان شہر کے ایک ریسٹورنٹ میں گیس کی لیکیج کے باعث دھماکہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔
چینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے حفاظتی تدابیر کو مزید سخت کرنے اور نگرانی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے۔