6
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران سے منسلک ہیکرز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل کا ذاتی ای میل اکاؤنٹ ہیک کر لیا ہے۔ ہیکرز کے مطابق وہ ای میل ان باکس تک مکمل رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہیکرز نے اپنے دعوے کے ثبوت کے طور پر مبینہ طور پر کچھ تصاویر اور دستاویزات بھی انٹرنیٹ پر جاری کی ہیں، جنہیں ڈائریکٹر کے ذاتی ڈیٹا کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
بھارتی چینل اے بی پی نیوز ہیک، “پاکستان ہمیشہ زندہ باد” کے نعرے آویزاں
تاحال اس واقعے پر ایف بی آئی یا امریکی حکام کی جانب سے باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم اس دعوے نے سائبر سیکیورٹی اور اعلیٰ حکومتی شخصیات کے ڈیجیٹل تحفظ پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
