یوروسٹار ٹرین سروس بجلی کی معطلی کی وجہ سے بند

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ کو یورپ کے دیگر ممالک سے جوڑنے والی یوروسٹار ٹرین سروس بجلی کی فراہمی میں خرابی کے باعث مکمل طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ مسئلہ منگل کو لندن سے پیرس، ایمسٹرڈیم اور برسلز جانے والی تمام ٹرینوں میں سامنے آیا، جس سے مسافروں کو کرسمس اور نئے سال کے دوران شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

latest urdu news

یوروسٹار کے ترجمان نے بتایا کہ چینل ٹنل میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث ایک شٹل ٹرین اندر ہی رک گئی، جس کے بعد لندن آنے اور جانے والی تمام ٹرینیں اگلے نوٹس تک بند کر دی گئیں۔ انہوں نے مسافروں کو اپنی ویب سائٹ کے ذریعے صورتحال سے آگاہ کیا اور مشورہ دیا کہ وہ اپنے سفری منصوبے کو مؤخر کریں یا متبادل انتظامات کریں۔

یہ واقعہ اس موقع پر سامنے آیا جب برطانیہ میں کرسمس اور نئے سال کے تہوار کے دوران لوگوں کی ٹرینوں پر غیر معمولی رش ہوتا ہے۔ یوروسٹار نے مسافروں سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی اور یقین دہانی کرائی کہ مسئلہ جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس دوران مسافر اپنی سفری سہولت کے لیے باقاعدہ ویب سائٹ اور اپ ڈیٹس کو چیک کرتے رہیں، تاکہ مزید پریشانی سے بچا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter