یورپی یونین نے یو اے ای کو منی لانڈرنگ کی ہائی رسک فہرست سے نکال دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

یورپی کمیشن نے اماراتی قوانین میں بہتری کو سراہتے ہوئے یو اے ای کو منی لانڈرنگ کی ہائی رسک فہرست سے نکالنے کی منظوری دے دی۔

برسلز: یورپی یونین نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو منی لانڈرنگ اور مالیاتی جرائم کی ہائی رسک ممالک کی فہرست سے باضابطہ طور پر نکال دیا ہے۔ یہ فیصلہ یورپی کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے، جس میں اماراتی قوانین، ریگولیٹری نظام اور مالیاتی نگرانی کے نظام میں نمایاں بہتری کو تسلیم کیا گیا ہے۔

latest urdu news

جیو نیوز کے مطابق، یورپی کمیشن نے واضح کیا کہ متحدہ عرب امارات نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں، جن میں سخت قانونی اصلاحات، نگرانی کے سخت معیارات، اور نفاذ کے بہتر طریقہ کار شامل ہیں۔ اس پیشرفت کو عالمی مالیاتی ساکھ کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

اماراتی حکام نے یورپی یونین کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ عالمی سطح پر مالیاتی شفافیت اور جرائم کے خلاف یو اے ای کی سنجیدہ کوششوں کا بین الاقوامی اعتراف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ برسوں میں کئی قانونی اور انتظامی اصلاحات کی گئی ہیں جن کا مقصد مالیاتی نظام کو محفوظ بنانا ہے۔

علاوہ ازیں، یورپی یونین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان فری ٹریڈ معاہدے پر ابتدائی بات چیت شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے، جس سے دونوں فریقوں کے تجارتی تعلقات کو مزید تقویت ملنے کی توقع ہے۔

یاد رہے کہ فروری 2024 میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) نے بھی متحدہ عرب امارات کو اپنی گرے لسٹ سے نکال دیا تھا۔ یو اے ای کو 2022 میں گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا، جس کے بعد اماراتی حکومت نے بین الاقوامی معیارات کے مطابق مالیاتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے تھے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter