اہلیہ کے تھپڑ مارنے کی ویڈیو پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا ردِعمل سامنے آگیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس/ہنوئی: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ویتنام کے حالیہ دورے کے دوران پیش آنے والے ایک غیر معمولی واقعے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کی اہلیہ بریجیت میکرون کا تھپڑ "محض مذاق” تھا جسے سوشل میڈیا پر بلاوجہ سنجیدہ بنا دیا گیا۔

latest urdu news

ویڈیو وائرل، میمز کی بھرمار

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق، صدر میکرون جیسے ہی ویتنام ایئرپورٹ پر طیارے سے اُترنے لگے تو کیمروں نے ایک حیران کن لمحہ محفوظ کیا، جس میں بظاہر ان کی اہلیہ کی جانب سے انہیں چہرے پر تھپڑ مارا جاتا ہے۔ صدر میکرون نے لمحہ بھر کے لیے حیرت کا مظاہرہ کیا، مگر فوری طور پر خود کو سنبھالتے ہوئے بیگم کا ہاتھ تھامنے کی کوشش کی، جو مسترد کر دیا گیا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، جہاں صارفین کی جانب سے طنزیہ تبصرے اور میمز کا سیلاب امڈ آیا۔

صدر میکرون کا مؤقف: "یہ صرف مذاق تھا”

اس صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے صدر میکرون نے کہا: "یہ محض روایتی نوک جھونک تھی، جسے غیر ضروری طور پر ایک بحران کی صورت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ سب بکواس ہے۔”

صدر میکرون نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ ایک سادہ سا مذاق عالمی میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر سنسنی خیزی کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ ہفتوں میں ان کے خلاف بدنیتی پر مبنی خبروں کی مہم چل رہی ہے، جس کا مقصد اُن کی ساکھ کو متاثر کرنا ہے۔

ماضی کے تنازعات کا بھی ذکر

صدر میکرون نے یاد دلایا کہ یوکرین کے دورے کے دوران ان کی ایک ویڈیو میں موجود ٹشو پیپر کو "کوکین” کا پیکٹ کہا گیا، اور البانیا میں ترک صدر طیب اردوان سے مصافحے کو "جنگی کشمکش” بنا کر پیش کیا گیا۔

قدامت پسند تبصرہ نگار کی تنقید

فرانس کے قدامت پسند مبصر ایوان ریوفول نے اس واقعے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: "یہ منظر اس بات کی علامت ہو سکتا ہے کہ مرد بھی گھریلو تشدد کا شکار ہو سکتے ہیں۔ صدر میکرون اپنی اہلیہ سے بھی احترام حاصل نہیں کر پا رہے، وہ بھی کیمروں کے سامنے۔”

عوام سے اپیل

اپنے بیان کے اختتام پر صدر میکرون نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں اور جھوٹی خبروں سے گریز کریں اور اصل قومی و عالمی مسائل پر توجہ مرکوز رکھیں۔

یہ واقعہ اُس وقت سامنے آیا ہے جب صدر میکرون جنوب مشرقی ایشیا کے پانچ روزہ دورے پر ہیں، جہاں ان کا مقصد تجارتی و سفارتی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter