4 شادیاں کیں اور 100 سے زائد بچوں کا باپ ہوں، اماراتی محقق کا اعتراف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

متحدہ عرب امارات کے معروف ثقافتی ورثے کے محقق سعید مصباح الکیتبی نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایسا انکشاف کیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ شارجہ میں منعقدہ سالانہ ادبی فیسٹیول کے دوران انہوں نے بتایا کہ انہوں نے چار شادیاں کی ہیں اور وہ 100 سے زائد بچوں کے والد ہیں۔

latest urdu news

ان کے اس اعتراف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف آراء اور تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔ بعض نے ان کے خاندانی نظام سے وابستگی اور روایات کو زندہ رکھنے کے جذبے کو سراہا، جبکہ کچھ نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اس طرز زندگی پر سوالات بھی اٹھائے۔

سعید مصباح الکیتبی کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد صرف بڑی فیملی بنانا نہیں بلکہ اپنے بچوں میں احترام، خاندانی ذمہ داریاں اور آباؤ اجداد کی روایات منتقل کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنے تمام بچوں کو "السنع” یعنی اماراتی آداب و اقدار سکھانے پر زور دیتے ہیں تاکہ وہ اپنی ثقافت سے جڑے رہیں۔

یہ بیان خلیجی اخبار ‘گلف نیوز’ کی رپورٹ میں شائع ہوا اور اس کے بعد بین الاقوامی سطح پر بھی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ جہاں کچھ لوگ اس اعتراف کو ثقافتی تناظر میں دیکھ رہے ہیں، وہیں کچھ افراد سماجی اور عملی پہلوؤں پر بحث کر رہے ہیں کہ کیا اتنے بڑے خاندان کی معیاری تربیت اور کفالت ممکن ہے؟

یہ موضوع اب خلیجی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک وسیع آن لائن مکالمے میں تبدیل ہو چکا ہے، جو خاندانی اقدار، جدید طرز زندگی، اور عرب روایات کے درمیان توازن پر روشنی ڈال رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter