ایلون مسک نے بچوں کے لیے اے آئی چیٹ بوٹ متعارف کروادیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیسلا اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے بچوں کے لیے محفوظ اور تعلیمی اے آئی چیٹ بوٹ "بے بی گروک” لانے کا اعلان کیا ہے۔

سان فرانسسکو، ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف شخصیت اور کئی بین الاقوامی کمپنیوں کے بانی ایلون مسک نے بچوں کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک نیا چیٹ بوٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جسے "بے بی گروک” کا نام دیا گیا ہے۔

latest urdu news

یہ بوٹ ان کے اے آئی پراجیکٹ "گروک” کا آسان اور محفوظ ورژن ہوگا، جس کا مقصد کم عمر صارفین کو تعلیمی اور محفوظ ڈیجیٹل تجربہ فراہم کرنا ہے۔

ایکس (سابقہ ٹوئٹر)، ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس اے آئی جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ بے بی گروک بچوں کے لیے ایک سادہ، تعلیمی اور محفوظ چیٹ بوٹ ہوگا، جو کم عمر ذہنوں کے لیے دوستانہ انداز میں کام کرے گا۔ تاہم، انہوں نے اس کے دیگر تکنیکی پہلوؤں اور فیچرز کے بارے میں فی الحال مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کے لیے اے آئی چیٹ بوٹس کی دنیا میں ایلون مسک کا یہ قدم ایک نئے دور کی شروعات ہو سکتی ہے، جہاں کم عمر صارفین کو ٹیکنالوجی کے منفی اثرات سے محفوظ رکھتے ہوئے مثبت تعلیمی فوائد پہنچائے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی نے گزشتہ سال 2023 میں "گروک” اے آئی ماڈل لانچ کیا تھا، جسے چیٹ جی پی ٹی، گوگل جیمنائی اور دیگر اے آئی ماڈلز کا حریف تصور کیا گیا۔ جولائی 2025 میں گروک 4 ماڈل کی لانچنگ کے موقع پر ایلون مسک نے دعویٰ کیا تھا کہ گروک 4 ہر موضوع میں دیگر ماڈلز سے کہیں زیادہ بہتر کارکردگی کا حامل ہے۔ اب وہی ٹیکنالوجی بچوں کے لیے نرم، محفوظ اور تعلیمی انداز میں متعارف کرانے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter