7
جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کی مچالا جیل میں خوفناک ہنگاموں کے دوران 31 افراد ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق جیل میں صبح کے وقت قیدیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جن میں اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جھڑپوں میں 4 افراد گولیوں کا نشانہ بنے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔
حکام کے مطابق بعد ازاں جیل کے مختلف حصوں سے مزید 27 لاشیں برآمد ہوئیں، جن کی موت دم گھٹنے سے واقع ہوئی۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جیل کا محاصرہ کرلیا ہے اور انتظامیہ نے ہلاک افراد کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ایکواڈور میں اس سے قبل بھی مختلف جیلوں میں قیدیوں کے درمیان پُرتشدد جھڑپوں کے واقعات پیش آتے رہے ہیں، جنہیں ملک کے اندر بڑھتی ہوئی گینگز کی رقابتوں سے جوڑا جاتا ہے۔
