دبئی کے 67 منزلہ ٹاور میں خوفناک آگ، 4 ہزار افراد بحفاظت نکال لیے گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی / 14 جون 2025، دبئی مرینا کے ایک 67 منزلہ بلند و بالا رہائشی ٹاور میں اچانک لگنے والی شدید آگ نے کئی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، تاہم فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں کی بروقت اور بھرپور کارروائی کے باعث عمارت میں موجود تقریباً 4 ہزار افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

latest urdu news

واقعہ ہفتے کی صبح پیش آیا، جب مرینا کے معروف ٹاور میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ آگ اتنی شدت سے پھیلی کہ چند ہی لمحوں میں شعلے بلند منزلوں تک جا پہنچے اور عمارت سے دھوئیں کے گہرے بادل اٹھنے لگے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے چھ گھنٹے طویل آپریشن جاری رہا، جس کے بعد آگ مکمل طور پر بجھا دی گئی۔ خوش قسمتی سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

دبئی سول ڈیفنس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ عمارت کے درمیانی حصے سے شروع ہوئی اور تیزی سے اوپر کی طرف پھیل گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر عمارت کو خالی کرایا اور رہائشیوں کو محفوظ مقامات تک پہنچایا، جس سے ایک بڑا سانحہ ہونے سے بچ گیا۔

دبئی کے حکام نے واقعے کے بعد مرینا کے گردونواح میں ایمرجنسی نافذ کر دی، جبکہ عمارت کی بجلی اور گیس کی سپلائی بھی معطل کر دی گئی ہے۔ مرمت اور حفاظتی معائنے کے بعد ٹاور کی بحالی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter